اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمودقریشی پارٹی کے لاہورمیں ہونے والے جلسہ عام میں نظرنہیں آئے جس پرکئی سوالات اٹھ گئے اوران کی غیرحاضری کی وجہ سے ورکرزمیں پریشانی پائی گئی ،کارکن ایک دوسرے سے پوچھتے رہے کہ شاہ محمود قریشی کہاں ہیں لیکن کوئی بھی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔شاہ محمودقریشی کے جلسہ میں عدم حاضری کی خبریں سوشل میڈیاپرعام ہیں کہ وہ جلسہ میں کیوں نہیں آئے ۔سیاسی حلقوں میں یہ بحث عام ہے کہ شاہ محمود قریشی دوہفتوں سے عمران خان کے ساتھ نہیں دیکھے گئے ہیں کیونکہ وہ پارٹی کی پالیسیوں میں اہم کرداراداکرتے ہیں جبکہ کچھ پارٹی رہنماﺅں کاکہناہے کہ وہ سابق گورنرپنجاب کی تحریک انصاف میں شمولیت پرنالاں ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں