راولپنڈی(نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل تان سری داتو نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تربیت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملائیشیا کے آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ملائیشیا کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔