اسلام باد(نیوزڈیسک)یان علی کو جامعہ کراچی نیں مدعو کرنے والے میزبان طالبعلم کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا ہے . جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اریب خان کا تعلق جامعہ کراچی کے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے تھا، ماڈل ایان علی کو مدعو کرنے والے اریب خان اور اس کے ساتھی کو جامعہ کراچی میں آئندہ داخلت کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا ہے. واضح رہے کہ طالبعلموں نے انتظامیہ کے نوٹس میں لائے بغیر ماڈل ایان علی کو جامعہ کراچی میں مدعو کیا تھا جہاں ایان علی نے لیکچر بھی دیا جبکہ ان کو شعبہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی تھی.جس پرجامعہ کراچی نے اپناحتمی فیصلہ سنادیاہے ۔