کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) ڈنمارک میں پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرنے والی ایسوسی ایشن ’یونائٹ فار ہیومینٹی ‘ کے زیر اہتمام سندھ کے علاقے ’تھر‘ کے مکینوں کی امداد کیلئے ایک خیراتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئر مین انصار برنی تھے،جنگ رپورٹر شفقت علی رضا کے مطابق پروگرام کے پہلے حصے میںمسز توقیر خالد، عباس رضوی، شوکت علی اور شفیق بیگ نے خطاب کیا اور انسانیت کی خدمت کرنے پر زور دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ فلاح وبہبود کاکام کرنے والی تنظیم ’یونائٹ فار ہیومنٹی ‘ہمیشہ سے ہی پاکستان میں ضرورتمند، بے سہارا اور مستحق لوگوں کی امداد کے لئے کوشاں نظر آئی ہے۔ تنظیم کی سربراہ مسز افشاءبیگ کی امدادی کاموں کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ مہمان خصوصی انصار برنی نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں جاری مسائل کے حل کے لئے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کے خلاف بھارت اور دوسری پاکستان مخالف طاقتیں غلط اور منفی پراپیگنڈہ کر رہی ہیں،پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ وہ ملک تو خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ممالک کو محفوظ کرنے کے لئے پاک آرمی اور پاکستانی عوام نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے جس کی مثال تاریخوں میں یاد رکھی جائے گی۔ پروگرام میں انصار برنی نے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو تعریفی اسناد پیش کیں۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض افشا بیگ اور ریحان کیانی نے ادا کئے۔ پروگرام میں رکھے گئے خیراتی بکس میں شرکاءنے تھر متاثرین کیلئے عطیات دی۔ پروگرام کا دوسرا حصہ محفل موسیقی کے لئے مختص تھا جس میں ہامینہ شاہ ،وقار ایکس ، ساما بلیک ،فراز یوسف زئی ،پرنس فیبولس اور سردار رنجیت ٹپیالہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ڈنمارک، تھر متاثرین کیلئے خیراتی پروگرام کا انعقاد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے
-
پنجاب،تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش
-
شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے نادرا نے ایپلی کیشن متعارف کرا د...
-
میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
-
تہران میں کیا دیکھا (سوم)
-
پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
-
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت نے آل ٹائم ریکارڈ قائم کردیا
-
پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
-
اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا
-
سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز
-
لاہور، جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
-
بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں آگری، باپ بیٹا اور بھتیجا جاں بحق















































