راجن پور(نیوز ڈیسک)راجن پور کچے کے علاقے میں اشہاری ڈاکووں کے خلاف پولیس کا آپریشن مقابلے میں بدل گیا۔ جس میں 1کانسٹیبل جاں بحق اور سب انسپکٹر سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈاکووں نے 3پولیس چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ڈی پی او زاہد محمود گوندل کے مطابق راجن پور کے کچے کے علاقے بنگلہ اچھا کی حدود میں اشتہاری ڈاکووں کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن اتوار کی شام سے جاری ہے۔ آپریشن چھوٹو گینگ اور عطا اللہ پٹ عمرانی گینگ سمیت دیگر اشتہاری ڈاکووں کی موجودگی پر کیا جارہا ہے۔ڈاکووں نے پولیس چوکی کچہ عمرانی، کچہ کراچی ون اور کچہ کراچی ٹو چوکیوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ آپریشن میں ڈی جی خان، لیہ سمیت دیگر اضلاع کے 500سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔