اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج اپنی 63ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جس پر ان کی اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہیں مبارک باد بھی دی ہے۔ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا ہے کہ خان صاحب آج 63برس کے ہوگئے، اللہ انہیں صحت اور خوشیوں سے بھرپور لمبی زندگی دے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سالگرہ کے دن کا آغاز ختم قرآن سے کیا جائے گا اور لوگوں کی جانب سے ارسال کیے گئے پیغامات اور نیک خواہشات کا بھی شکریہ ادا کیا ہے