انقرہ(نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام میں روسی عسکری مداخلت ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے اتوار کے دن ماسکو حکومت کو خبردار کیا کہ یوں روس علاقائی سطح پر تنہا ہو سکتا ہے۔ ایردوآن نے کہا کہ روس ایک سنگین غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ روسی جنگی طیاروں نے شام میں عسکری کارروائی کا آغاز بدھ سے کیا تھا۔ رو س کے مطابق اس کے جنگی جہاز صرف غیر ملکی جہادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ ان حملوں میں روسی جیٹ طیاروں نے ایسے باغیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جو مغرب نواز ہیں۔ مغربی خدشات کے باوجود روسی طیارے شام میں عسکری کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں