اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسئلہ کشمیر،پاکستان دو ٹوک موقف پر اڑ گیا،بھارت کیلئے تمام راستے بند،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشیدنے واضح کیا ہے کہ کشمیربارے اپنے موقف قائم ہیں ¾ پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ¾ کشمیر کی سفارتی ¾ اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ¾وزیر اعظم کی جانب سے پیش کر دہ چار نکاتی فارمولہ عالمی قوانین کے مطابق ہے ۔ ایک انٹرویو میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قابل عمل لائحہ عمل منصوبہ پیش کیا ہے۔وزیراعظم کی طرف سے اپنے خطاب میں پیش کیا گیا چار نکاتی فارمولہ عالمی قوانین کے عین مطابق ہے اور دنیا نے بھی اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ا±ن ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کی ہے جو پاکستان اور بھارت امن کیلئے کرسکتے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کا موقف کبھی بھی تبدیل نہیں ہوا اور خودارادیت کے حق کیلئے کشمیریوں کی حمایت ا±س کی خارجہ پالیسی کا اہم حصّہ رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ کشمیر بارے اپنے موقف پر قائم ہیں اور پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام فورموں پر کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے،واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دوٹوک موقف پر قائم رہنے کے اعلان کے بعد اب بھارت کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے اگر اس نے مذاکرات کرنا چاہے تو اسے پاکستان کی شرائط کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا۔