اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کے ریاستی عناصر پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں ¾ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سات لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے -آزاد کشمیر میں کسی صحافی کے جانے پر کوئی پابندی نہیں ۔ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ نے کہاکہ بھارت کے ریاستی عناصر پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں اور ہم ان عناصر کی مسلسل شکایات کرتے آرہے ہیں انہوںنے کہاکہ دہشتگردی صرف بھارت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے اور ہمارے ہزاروں جوان شہید ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بھارت کی سات لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے اور میڈیا پر بھی غد قنیں لگائی گئی ہیں انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر میں کسی صحافی کے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔