اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بینظیربھٹو نے ان سے کہا تھا کہ پرویز مشرف نے انہیں سیکورٹی دینے سے معذرت کر لی۔جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر اپنی سکیورٹی کے حوالے سے بہت پریشان تھیں اور بقول ان کے مشرف کی کال کے بعد ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ تمام تر سکیورٹی تھریٹ کے باوجود پاکستان واپس آئی اور ان کیساتھ وہی کچھ ہوا جس کا سب کو خدشہ تھا