میانوالی(نیوز ڈیسک)میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں کارچھیننے کی واردات کے دوران پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک اور 4 گرفتار کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق عیسیٰ خیل کے نواحی علاقے کنڈل میں ڈاکوؤ ں کا ایک گروہ مقامی شخص سے کار چھیننے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی جس کے بعد ہونے والے پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور چار ڈاکو گرفتار کرلیے ،تاہم انکے 4 ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ہونے والے ڈاکوؤ ں میں ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوا ہے۔