ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

الطاف حسین کے ایک اور ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے۔ہفتہ کو یہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے یہ وارنٹ ریاست اور قومی اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز تقریروں پر جاری کیے۔کوئٹہ کے ایک شہری جہانگیر خاروتائی نے کچھ عرصہ قبل الطاف حسین کے خلاف گوالمنڈی پولیس سٹیشن میں ایک درخواست دائر کی تھی۔خاروتائی کے مطابق، الطاف حسین اپنی تقریروں میں ریاست مخالف زبان استعمال کرتے ہوئے بغاوت کے مرتکب ہوئے۔انہوں نے اپنی درخواست میں الطاف حسین کو پاکستان واپس لانے اوربغاوت کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے الطاف حسین کو کئی مرتبہ پیش ہونے کا حکم دیا، تاہم ایسا ہونے میں ناکامی پر ہفتہ کو جج جان گوہر نے وارنٹ جاری کر دیے۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی ایک اور عدالت بھی ان کے وارنٹ جاری کر چکی ہے۔اس کے علاوہ، اے ٹی سی جج نوروز خان نے حال ہی حکام سے الطاف حسین کے مالی اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔فوج کے خلاف متنازعہ تقریریں کرنے پر ایم کیو ایم قائد کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں کئی مقدمے درج کرائے جا چکے ہیں۔
گلگت-بلتستان کی ایک اے ٹی سی بھی صوبے میں کئی مقدمے درج ہونے کے بعد ان کے وارنٹ جاری کر چکی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…