لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے (ن) لیگ کے تمام وفاقی وزراء کے ذاتی وسائل سے لاہور کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف انتخابی مہم میں شر یک نہیں ہوں گے ‘عمران خان صرف تحر یک انصاف کی جیت کو ہی ’’شفاف ‘‘انتخابات سمجھتے ہیں ‘ الیکشن کمیشن نے دباؤ میں آکر کسان پیکج کو ختم کیا ہے جسکے خلاف عدالت میں بھی جائیں گے ایک جماعت کے ہاتھ پاؤں بند دینا کسی بھی صورت مناسب نہیں‘ تحر یک انصاف کو شر م نہیں آتی ہر روز جھوٹ بولنا انکی عادت بن چکی ہے ‘ایک نابالغ جماعت ملک میں جمہو ریت کے خلاف سازشیں کر نے میں مصروف ہیں‘ ’’عمرانی انداز سیاست ‘‘ملک کی تر قی وخوشخالی کی راہ میں رکاوٹ بن چکی ہے ‘ہمیں یقین ہے11اکتوبر کو سردار ایاز صادق اور میاں محسن لطیف کا میاب ہوں گے ‘الیکشن کے دن امن وامان کیلئے تحر یک انصاف اور انتظامیہ سے بھی بھر پور تعاون کر یں گے ۔ وہ ہفتہ کو لاہور پر یس کلب میں اراکین قومی اسمبلی طلال چوہدری ‘ماروی میمن اور میاں محسن لطیف‘شاہنواز رانجھا اور رانا افضل سمیت دیگر کے ہمراہ ہنگامی پر یس کا نفر نس کر رہے تھے ۔وفاقی وزتر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحر یک انصاف نے دھر نوں کی سیاست کے ذریعے ملک کو ناقاتلافی نقصان پہنچایا ہے جس پر عمران خان اور انکی جماعت کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے مگر وہ آج بھی افر تفری کی سیاست کر رہے ہیں اور پاکستان میں سیاست عمران خان کیلئے ایک کھیل اور شغلہ ہو گا لیکن ہم ملک اور جمہو ریت کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہے ہیں ماضی میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ بھی بہت سے غلطیاں کیں ہیں مگر ہم نے اس سبق حاصل کر لیا ہے مگر ہمیں پتہ نہیں تھا کہ 15سالوں میں کوئی ایک اور ایسا آجا ئیگا جس کو سمجھنا مشکل ہو جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعینات کا مطالبہ کیا جسکو الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا جس پر ہمیں بھی خوشی ہے مگر مجھے حیر ت بھی ہے کہ جب عمران خان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ 122کے نتائج کو قبول کر یں گے تو اس پر عمران خان کا یہ کہنا کہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے یا نہ کر نے کا فیصلہ انتخابی نتائج کے بعد کر وں گا ۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کے لاہور کے ضمنی انتخابات کی مہم میں شر کت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو اتاہم (ن) لیگ کے وزراء اور ارکین اسمبلی ضروری شر یک ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کر اچی میں امن کا وعدہ پورا کیا ہے اور جہاں روزانہ درجنوں لوگ مار ے جاتے تھے مگر آج وہاں تیز ی کے ساتھ امن قائم ہو رہا ہے اور ہم نے سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں پر بھی واضح کر دیا تھا کہ وہ جرائم پیشہ لوگوں کو خود سے الگ کر دیں کیونکہ انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی اور ہم آج بھی اسی جذبے کے تحت ملک سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جس میں افواج پاکستان اور پو لیس سمیت تمام اداروں نے قر بانیں دیں ہیں اور افواج پاکستان کی دہشت گرددوں کے خلاف ضرب عضب آپر یشن کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے اور پوری قوم دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے قوم سے جتنے بھی وعدیے کیے ان پر کافی تک عمل ہو رہا ہے اور لاہور کے بعد اسلام آباد اور ملتان میں بھی میٹر وبن رہی ہے اور کر اچی میں بھی ہم نے وہاں کی حکو مت کو میٹرو بنانے کیلئے ریلوے کی زمین دیدی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہاں کی حکو مت بھی اس سے فائدے حاصل کر یں اور عمران خان کو کسی نے روکا ہے کہ وہ پشاور میں میٹرو چلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روڈ شو کا متحمل نہیں ہو سکتا اور عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ وہ کہیں غیر کے فائدے کیلئے کام تو نہیں کر رہے ؟مجھے امید ہے وہ ناسمجھی میں ہی سب کچھ رہے ہیں انکو اپنی پا لیسی پر نظر ثانی کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ حکو مت کو کام کر نے سے روکنے کی کوشش کیں ہیں جسکے لیے کبھی احتجاجی دھر نے دیتے ہیں اور عمران خان کو سمجھ لینا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور میں جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے کے فیصلے کا ہماری لیگل ٹیم نے بغور جائزہ لیا ہے جسکے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ (ن) لیگ کے وزراء کے سر کاری کی بجائے ذاتی وسائل پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر کوئی پابند ی نہیں اور اس فیصلے کے بعد تو وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر کوئی پابند ی نہیں ۔