منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نریندر مودی پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں چاہتے، پرویز مشرف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔کونسل آن فارن ریلیشن کی تقریب سے خطاب میں پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کے باعث جنوبی ایشیائی ممالک کی نمائندہ تنظیم سارک غیر موثر ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے لیے افغانستان کو استعمال کیا جارہا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی 80 فیصد آرمی، 90 فیصد فضائیہ اور 60 فیصد بحریہ پاکستان کے لئے تعینات کر رکھی ہے لیکن پاکستان بھی اپنی سلامتی، عزت و وقاراور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارتی وزیراعظم جتنی جلد یہ بات سمجھ لیں تو یہ ان کے اور خطے کے لئے بہتر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…