اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ تاحال زیرالتوا ء

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب میں نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ تاحال زیرالتوا ءہے ،سکول مالکان کی طرف سے فیسیں واپس کرنے کے معاملے پر ٹال مٹول ، والدین نے بھی احتجاج کی تیاریاں کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق کبھی احتجاج اور کبھی مذاکرات ، ان دنوں بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کے لیے والدین کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں،فیسیں واپس کرنے کے حکومتی احکامات پر بھی عملدرآمد ہوتے دکھائی نہیں دے رہا۔ اس حوالے سے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سکول مالکان سے فیسیں واپس کرنے کا مطالبہ کرنے پر ٹال مٹول کی جاتی ہے،بڑے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان ٹیکسز،اساتذہ کی فیسوں اور بچوں کی سہولیات کے اخراجات کا بہانہ بناتے ہوئے فیسیں واپس کرنے کے احکامات مسترد کرچکے ہیں اور کہتے ہیں مفت تعلیم کا دعویٰ کرنے والی حکومت اب تعلیمی اداروں کو تالے ہی لگادے۔حکومت سکول مالکان اور والدین کے درمیان جاری معاملہ بچوں کے تعلیمی استحصال کا باعث بن رہا ہے۔ جبکہ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر معاملہ سلجھائے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…