لاہور ( این این آئی)سرور کائنات ، فخر موجودات ، سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی کے داماد ، امیرا لمومنین ، خلیفہ سوئم ، ذوالنورین حضرت عثمان غنی ؓ کا یوم شہادت 18ذوالحج برو ز ہفتہ ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف مذہبی ، دینی ، سرکاری و نیم سرکار ی تنظیموں و اداروں کی جانب سے تمام بڑے شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاگیا ۔خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی ؓ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا