لاہور(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریحام خان سے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوئی جنت ہی ہو گی جہاں میاں بیوی کے درمیان نوک جھوک نہ ہو. کپتان نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ لوگ کسی کے گھر کی کیسے خبر رکھتے ہیں اور کسی کی تکلیف پر کس طرح خوش ہوتے ہیں