پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سردارمحمدیوسف بھی حامد سعید کاظمی کی راہ پرچل نکلے

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد ےوسف بھی سابق وزیرمذہبی امورحامدسعیدکاظمی کے نقش قدم پرچل نکلے اقرباپروری کی نئی مثال سامنے آگئی ،سرداریوسف نے اپنی بہو ،اپنے حلقے سے اپنے ووٹرز اورسپورٹرز اور سٹاف کو پرسنل سٹاف کے کوٹے پرحج پرروانہ کیا ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امورمیڈیکل مشن میں من پسندافرادکے نام ڈالتے رہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف بھی چھپے رستم نکلے اپنے سٹاف ،حلقے کے لوگو ں کے بعد اپنے خاندان والوں پربھی نظرکرم کردی اوراپنی بہو جمیلہ خاتون کو سیزنل سٹاف پرحج کے لیے سعودی عرب بھیجنے کی منظوری دے دی اوروہ آئندہ چنددنوں میں حج کے لیے سعودی عرب جائیں گی اس حوالے سے جب وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف سے مسلسل رابطہ کیاگیاتوانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیاجبکہ جب اس حوالے سے ان کے سرداریوسف کے ترجمان حافظ سجادقمرسے رابطہ کیاگیاتوانہو ں نے اس پربات کرنے سے انکارکردیاواضح رہے کہ سرداریوسف اس سے قبل اپنے حلقے کے لوگوں اوراپنے سٹاف کو سیزنل سٹاف اورایڈوائزری کمیٹی میں شامل کرچکے ہیں دوسری طرف ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار ،اسلام آبادپولیس کے تین اہلکاروں سمیت اینٹی نارکوٹکس کے پروٹوکول افسرمدثرکوبھی سیزنل سٹاف کے کوٹے سے سعودی عرب حج کے لیے بھیجاگیا ہے ہرسال سیزنل سٹاف سے ساڑھے تین تین سوسرکاری ملازمین کوسعودی عرب بھیجاجاتاہے جن میں سے ڈھائی ملازمین وزارت مذہبی اموراورباقی دیگروزارتوں اوراداروں سے ہوتے ہیں سیزنل سٹاف میں شامل ملازمین دراصل حجاج کی رہنمائی اورخدمت کے لیے بھیجے جاتے ہیں جن کویومیہ اعزازیہ بھی ملتاہے چھوٹے ملازمین کو یومیہ 120ریال اورافسران کو 150ریال دیئے جاتے ہیں وفاقی وزیرمذہبی اموراورسیکرٹری مذہبی امورنے جن من پسندافرادکو سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن سے سعودی عرب بھیجاہے ان کوبھی یہ اعزازیہ ملے گا البتہ وزارت مذہبی امورنے اپنی وزارت کے ملازمین پر حج کرنے پرپابندی عائدکرتے ہوئے انہیں مشروط طورپریہ اجازت دی کہ سیزنل سٹاف میں شامل جوافراد حج کریں گے ان کویومیہ اعزازیہ 18ریال ملے گا۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امورمیں ہارڈ شپ کوٹہ ،سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن پربدستورہاتھ صاف کرنے کاسلسلہ جاری ہے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیرمذہبی امورنے اپنے حلقے سے اپنی برادری اورووٹروں گلزاراحمد،گل محمد،محمدفرید،محمدبشیر،محمدکلیم ،اکمل خان سمیت درجنوں افرادکوسیزنل سٹاف کے کوٹے سے حج پربھیجاہے سیزنل سٹاف پرحج پرجانا خالصتا وزارت مذہبی اموراورمختلف سرکاری اداروں کی طرف سے نامزدکردہ افرادکاحق ہوتاہے سیزنل سٹاف میں شامل ملازمین کو حج کے دوران ڈیوٹی دینے کااعزازیہ بھی ملتاہے وزیرمذہبی امورکی طرف سے اپنے ووٹروں اورمن پسندافرادکوحج پربھیجنے سے حق داروں کی حق تلفی ہوئی ہے اس سلسلے میں وزیرمذہبی امورسرداریوسف سے



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…