ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ کے ”بھائی“کا کیس لڑنے پر عاصمہ جہانگیر مشکل میں پڑ گئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
Press Conference: Ms. Asma Jahangir, Special Rapporteur on Freedom of Religion or Belief.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک) وکلاءنے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے میڈیا بلیک آو ¿ٹ سے متعلق کیس لڑنے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر کے لائسنس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ آفتاب ورک کی قیادت میں لاہور ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلاءنے الزام لگایا کہ متحدہ قومی موومنٹ 2007 میں عدلیہ کی بحالی کےلئے شروع کی جانے والی تحریک کے دوران وکلاءکے قتل میں ملوث ہے۔مظاہرین نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا مقدمہ لڑنے پر پاکستان بار کونسل اور دیگر باڈیز سے عاصمہ جہانگیرکی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیایاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور پریس کونسل آف پاکستان کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم ) الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔الطاف حسین کے خلاف درخواستیں ایڈووکیٹ عبداللہ ملک، ایڈووکیٹ آفتاب، ایڈووکیٹ مقصود اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم قائد نے اپنی تقاریر میں پاک فوج اورریاستی اداروں کے خلاف انتشار آمیز بیان بازی کی، لہذا ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت مملکت پاکستان سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے اور دستور اور قانون کی اطاعت ہر شہری خواہ وہ کہیں بھی ہو اور ہر اس شخص کی جو فی الوقت پاکستان میں ہو، واجب التعمیل ذمہ داری ہے جبکہ آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کرنے پر کسی بھی شخص پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر کی نشرو اشاعت پر پابندی کے فیصلے کو جانبدار اور امتیازی’ قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم نے اس کے خلاف احتجاج کااعلان کیا تھا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…