پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

وزارت مذہبی امور میں اندھیر نگری، حکام نے خدام الحجاج میں اپنے رشتہ دار بھجوا دیئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جارہاہے حکومت نے اس سال 3584افراد کاکوٹہ ہارڈشپ کیسسزکے لیے رکھاتھا وزارت مذہبی امورکے ذرائع کاکہناہے کہ ہارڈشپ کیسسزمیں قرعہ اندازی کے موقع پرسرکاری سکیم کے لیے اس مرتبہ 2 لاکھ 69 ہزار 368 حج درخواستیں وصول ہوئیں تھی جن میں مرد افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 300 سے زائد جبکہ خواتین کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 939 تھی جن میں سے 71 ہزار 684 افرادکوسرکاری سکیم کے تحت حج کرناتھا حکومت نے پانچ فیصد ہارڈ کوٹہ منہا کر کے 68 ہزار 100 افراد کی قرعہ اندازی کی تھی رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 368 حج اداکریں گے جن میں سے نصف سرکاری سکیم اورنصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے حج پالیسی میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے حج کوٹہ مختص نہ کرنے اوروقفہ سوالات میں قومی اسمبلی کویقین دہانی کے باوجود ہارڈشپ کے نام پرتین ہزارسے زائدافرادکاکوٹہ ارکان اسمبلی کے نام پرتقسیم کردیاہے وزیرمذہبی امورنے ہارڈشپ کے نام پروزارت کی بیوروکریسی کواستعمال کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ ،قائم مقام سپیکرقومی اسمبلی اورارکان اسمبلی کے لیٹرپیڈ پرسرکاری سکیم کاحج کوٹہ تقسیم کیا سرداریوسف نے حج پالیسی کے اعلان کے وقت واضح کیاتھا کہ رواں سال سرکایر سکیم کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے لیے کسی طرح کاکوٹہ مختص نہیں کیاگیا جبکہ متعدد باریہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے فلور بھی بتائی تھی اس حوالے سے بھی جب وفاقی وزیرسے مسلسل رابطہ کیاگیا توانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا۔گزشتہ سال حج کے بہترانتظامات کرکے نیک نامی کمانے والے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے اس مرتبہ ہاتھ دکھانے شرو ع کردیئے ہیں ہارڈشپ کوٹہ ،سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن پرحج کے لیے سعودی عرب بھیجنے کی نئی نئی مثالیں قائم کی ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں حج کے لیے اپنے سٹاف کے نام شامل کردیے ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کے ممبران اسمبلی شامل ہوتے ہیں جوحج سے قبل سعودی عرب جاتے ہیں اورحج کے حوالے سے اپنی تجاویزدیتے ہیں اورسعودی عرب میں کیے گئے انتظامات کاجائزہ بھی لیتے ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ممبران اسمبلی کوبھاری ٹی اے ڈی اے بھی دیاجاتاہے مگراس مرتبہ انوکھی مثال سامنے آئی ہے وزیرمذہبی امورنے ایڈوائزری کمیٹی میں اپنے پی ایس سیف الرحمن ،ان کی اہلیہ ،پرائیویٹ سیکرٹری منصف خان ،شوکت سمیت پانچ افرادکے نام ڈال دیئے ہیں جواگلے چنددنوں میں حج کے لیے روانہ ہو ں گے اس حوالے سے جب سیف الرحمن سے رابطہ کیاگیا توانہو ں نے فون اٹینڈنہیں کیا جبکہ منصف کانمبربندملا جب اس حوالے سے سرداریوسف کے ترجمان حافظ سجادقمرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ میں اس موضوع پربات نہیں کرناچاہتا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہے کہ ہارڈشپ کوٹہ کے نام پر ساڑھے چارہزارافرادکاکوٹہ دیاگیاتھا جس میں سے 26 سوافرادکاکوٹہ وزیرمذہبی امورنے تقسیم کیا ذرائع سے معلوم ہواہے کہ قائم مقام سپیکرمرتضی جاویدعباسی ،سابق وزیرمملکت شگفتہ جمانی سمیت اہم وزراء4 اورممبران اسمبلی کوہارڈ شپ کوٹہ سے نوازاگیاہے واضح رہے کہ وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے جب حج پالیسی کااعلان کیاتھا تواس وقت کہاتھا کہ پانچ فی صدکوٹہ ہارڈشپ کے لیے رکھاگیاہے جوکہ 3584بنتاتھا مگراب معلوم ہواہے کہ لیبرکوٹہ اوریواے ای حکومت کی طرف سے پانچ سوحاجیوں کے علاوہ ساڑھے چارہزارکاکوٹہ ہارڈشپ کے لیے رکھاگیاتھا اس حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق احمدسے مسلسل رابطے کی کوشش کی گئی مگرانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…