اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ادارہ برائے امراض قلب منتقل کر دیا گیا ، گردے میں تکلیف کی وجہ سے انجیو گرافی میں مشکلات درپیش ہیں ، تین روز بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کرپشن سمیت دیگر الزامات میں رینجرز کی نوے روز کی تحویل میں موجود ڈاکٹر عاصم حسین کو ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائَع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ آج کیا گیا اور انھیں مائنر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے دل میں تکلیف ہوئی۔ہسپتال ذراِئع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو ذیابیطیس ہے اور گردے کی بیماری بھی ہے جبکہ ڈاکٹر عاصم کو اہل خانہ کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔گردے کی تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹر عاصم کی انجیو گرافی میں مشکلات کا سامنا ہے ، تین روز کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔
مزید پڑھئے:اہم ترین سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق