جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ٹھٹھہ اور بدین 2040 تک ڈوب جائیں گے ، ماہرین

datetime 22  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں سے کوسٹل ایریا کے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، ڈیلٹا کا 35 لاکھ ایکڑ سمندر برد ہو گیا، فیکٹریوں کا زہریلا فضلہ اور کوڑا کرکٹ سمندر میں گرنے سے سمندری حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، عالمی اسٹڈی کے مطابق 2040 سال کے دوران ٹھٹھہ اور بدین ڈوب جائیں گے۔73 فیصد آبادی کم خوراکی کا شکار ہے، سمندر بدین شہر سے 40 کلو میٹر دور رہ گیا ہے جس سے ڈیلٹا ختم ہو رہا ہے، اب صورت حال یہ ہے کہ سمندر دریا کے اندر داخل ہوگیا ہے، غیر سرکاری تنظیم آکسفین کی طرف سے ایکسپریس کو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر گاہ کا دورہ کرایا گیا، اس موقع پر پاکستان فشریز فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ نے بتایا کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کی سزا زیادہ بھگت رہے ہیں، حکومتوں نے کوسٹل ایریا کو نظرانداز کیا ہوا ہے، زندگی کی بنیادی سہولتیں، اسکولز، صحت اور انفرا اسٹرکچر نام کی کوئی چیز نہیں ہے

 مزید پڑھئے:الزائمر ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوسکتی ہے،ریسرچ

۔1050کلو میٹر کوسٹل ایریا ہے جس میں 700کلو میٹر کوسٹل ایریا بلوچستان میں ہے، سرکریک میں دونوں ملک ایک دوسرے کے مچھیرے پکڑ لیتے ہیں اس کا مستقل حل نکالا جائے، ٹھٹھہ کے رہائشی گلاب شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا کی35 لاکھ ایکڑ زمین سمندر نگل گیا ہے، ان کی 375 ایکڑ زمین تھی جو ساری سمندر میں چلی گئی ہے، اب گھر تک نہیں ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے 5 سے 6 فٹ پانی سطح زمین کے قریب ہوگیا ہے جس سے زرعی زمینیں کلر اور سیم تھور کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہیں، اب زمیندار مچھیرے بن گئے ہیں،81 ہزار ایکڑ زمین سیم زدہ ہوگئی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…