جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے کسان پیکیج کے اعلان کےخلاف نوٹس کا عندیہ دیدیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل کسان پیکیج کے اعلان کے خلاف نوٹس کا عندیہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کسان پیکیج پر کلین چٹ نہیں دی، اگر کسی جماعت نے کسان پیکیج کے خلاف درخواست دائر کی تو ممکن ہے نوٹس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی سربراہ کو کو انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا، صرف ارکان اسمبلی پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ جن ترقیاتی اسکیموں کا ورک آرڈرپہلے آ چکا ان تو اعتراض نہیں، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر بھی فنڈز کے اجراء پر پابندی ہوگی، صوبوں اور اسلام آباد نے کچھ تقرروتبادلوں کی اجازت مانگی ہے، صوبوں نے یقین دلایا ہے کہ کوئی تقرری یا تبادلہ ای سی پی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا جب کہ آئی جیز نے الیکشن کے دوران دہشت گردی کے خدشے سے آگاہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…