نیویارک (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گے۔ اب یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں رہنماوں میں ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی کل نیویارک کے والڈورف اسٹوریا پہنچیں گے اور امکان ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 25 ستمبر کو اسی ہوٹل میں پہنچیں گے۔ نواز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ نریندر مودی 26 اور 27 ستمبر کو کیلی فورنیا جائیں گے اور 28 ستمبر کو نیویارک واپس آئیں گے
مزید پڑھئے:انسانی قد سے بڑا سمندری بچھو دریافت