راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں کی جانب سے 9 دہشتگردوں کو دی جانیوالی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزائے موت پانیوالے تمام دہشتگرد سنگین جرائم میں ملوث تھے جب کہ ایک مجرم کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دہشتگرد میجر جنرل ثناءاللہ اور کرنل توصیف پرحملے اور نوشہرہ کی مسجد پر خودکش دھماکے میں بھی ملوث تھے ۔ فوجی عدالتوں سے زائے موت پانیوالوں میں کئی دہشتگرد مستونگ میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات اور خیبر پختونخوا میں شہریوں ، سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں بھی ملوث بتائے گئے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں