ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کیلئے راستہ ہموار

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اہم اور مثبت پیشرفت میں بعض مشکل مسائل بالاآخر حل ہوگئے اور قطر کے ساتھ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کیلئے راستہ ہموار ہوگیا۔جنگ رپورٹر خالد مصطفی کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی نئی انتظامیہ نے آر ایل این جی سے چلنے والے 3600 میگاواٹ کے تین پاور پلانٹس کے ساتھ گیس سیلز ایگریمنٹ (GSA) اور سینٹرل پاور پرچیز ایگریمنٹ (سی پی پی اے) کے ساتھ ری ایمبرسمینٹ ایگریمنٹ پر دستخط کر دیئے۔ وزارت تیل و قدرتی وسائل کے سینئر افسر نے یہ بات بتائی، نواز حکومت ان تین پاور پلانٹس کی تیزی سے تعمیر چاہتی ہے تا کہ 2017ءتک بجلی کی پیداوار شروع کر دیں، منصوبے کے تحت وفاقی حکومت آر ایل این جی سے چلنے والے دو کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹس قائم کرے گی ایک بلوکی ضلع قصور دوسرا ضلع جھنگ میں لگے گا، تیسرا حکومت پنجاب بھکی میں نصب کرے گی، قبل ازیں سوئی ناردرن کی نئی منیجنگ ڈائریکٹر عظمیٰ عادل خان نے پی ایس او، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے درمیان سہ فریقی معاہدے اور سی پی پی اے کے ساتھ ری ایمبرسمینٹ معاہدے کے بغیر جی ایس اے پر دستخط سے انکار کر دیا تھا، اب نئی منیجنگ ڈائریکٹر نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کی شرط پر جی ایس اے کا آغاز کیا ہے تاہم گیس فروخت اور ری ایمبرسمینٹ معاہدوں کے تحت اگر سوئی ناردرن مذکورہ تین پلانٹس کو کسی بھی وجہ سے ایل این جی فراہم نہیں کر پاتی تو سی پی پی اے تمام ذمہ داری ا±ٹھائے گی اور ان پلانٹس کوکیپسٹی چارجز ادا کرے گی پھر ایل این جی سپلائی میں ناکامی کے ذمہ دار ادارے پر جرمانہ عائد کرے گی، سب سے اہم پاکستان اسٹیٹ آئل، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے ایل این جی کی فراہمی چین میں رسک شیئرنگ اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کر دیئے جو طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔دریں اثناءآزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبہ میں ختم نہ ہونے والے گردشی قرضے کے حوالے سے بھاری مالی بحران کا شکار سی پی پی اے جیسا ادارہ ذمہ داریوں کا بوجھ کیسے ا±ٹھا سکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…