دبئی(نیوزڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اچھا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قوم ان سے پیار کرتی ہے اس لیے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنی چاہیے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی سربراہی میں فوج دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے جس میں پاک فوج کو بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔آرمی چیف کے ان اقدامات کی وجہ سے پاکستانی بھی انہیں پسندکررہے اور دن بدن ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔آرمی چیف کی مقبولیت میں اضافہ خوش آئند ہے اور مجھے اس پر خوشی ہے ۔آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید یاہ نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اس طرح کے جنرل نہیں ہیں جو خود توسیع مانگتے ہیں ۔حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنی چاہیے۔