اسلام آباد(نیوزڈیسک ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 4 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو 4 اکتوبر کو شہر میں جلسی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون میں جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی اور اس حوالے سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو ریڈ زون میں جلسے کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے اورکہاہے کہ تحریک انصاف کے جلسہ کی اجازت سیکورٹی وجوہات کی بناپرنہیں دی جاسکتی ہے ۔