پشاور(نیوزڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر معدنیات ضیا ءاللہ آفریدی اور ڈی جی مائنز لیاقت علی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تاریخیں تبدیل کرتے ہوئے آج بروز منگل کر دی گئی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ڈاکٹر سیما خٹک اور اور سابق وزیر کے بھائی ہدایت اللہ کی جانب سے دائر دو الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی دائر درخواستوں میں مدعیان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت انتظامیہ کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تاریخ تک کی مدت 7اکتوبر دی گئی ہے جو کہ بہت طویل ہے اور گرفتار ملزمان پہلے ہی سے لمبے عرصے سے احتساب کمیشن کے تحویل میں ہے دائر درخواستوں میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی کہ مدعیان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت جلد کی جائے فاضل عدالت نے درخواستوں کی الگ الگ سماعت کرتے ہوئے مرکزی مقدمہ کی سماعت کی تاریخ تبدیل کرکے آج بروز منگل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔