اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے دفاع کے لئے اہم آلات تیارکرنے والے ادارے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ٹیکسلا میں قائم ہیوی انڈسٹریز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلافیکٹری کے گیٹ پر مامور سیکورٹی گارڈ کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش دہشت گردوں کو فیکٹری میں روک لیا جس پران دونوں خود کش دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسزنے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی ہے