جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

میڈیا کو آزادی دے کر نقصان اٹھایا،سابق صدر پرویز مشرف

datetime 21  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)سابق فوجی صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے اعتراف کیاہے کہ میڈیا کو آزادی دے کر انہیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑاہے ۔اپنے ایک انٹرویو کے دروان پرویز مشرف نے انکشاف کیاکہ جنرل مظفر عثمانی اور جنرل محمود وائس چیف آف اسٹاف بننے کے خواہشمند تھے ۔روزنامہ اوصاف کے مطابق سابق فوجی صدر نے کہاکہ انہو ں نے ناراض دوستوں کوپرکشش عہدوں کی پیشکش کی ، پاکستان میں کرپشن کی تاریخ کافی پرانی ہے تاہم میں نے ہمیشہ ملک کو ترجیح دی ۔فوج پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے کڑی تنقید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ غیر موزوں رویہ ہے جو جھول رکھنے والا شخص ہی ظاہر کرسکتاہے ۔کالاباغ ڈیم کی اہمیت اور تعمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہاکہ آج بھی بغیر کسی وجہ کے اس کے خلاف بیان بازی کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف ، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری بھی کالاباغ ڈیم بارے لوگوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام رہے ہیں



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…