فیصل آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان سے کی گئی۔ تمام مقامی سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل ہو چکی ہے۔ واضح رہے اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان سے کی گئی۔ گرفتار سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔