نوابشاہ(نیوزڈیسک)رینجرز نے چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج ، سابق یو سی ناظم کو حراست میں لے لیا،تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب محلہ ایسر پورہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج و سابق یو سی ناظم ڈاکٹر نعیم العارفین کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم پر منتقل کر دیا ہے۔ڈاکٹر نعیم کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے یہ تا حال معلوم نہیں ہو سکا ہے دوسری طرف ایم کیو ایم نوابشاہ کے زونل انچارج عبدالمجید نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی شب رینجرز نے قربانی کی کھالوں کے لئے شہر بھر میں لگے ’’کے کے ایف ‘‘کے بینرز اتارے اور اس کے بعد سیکٹر بی کے انچارج ڈاکٹر نعیم کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کر لیا ۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر نعیم سابقہ قائم مقام تعلقہ ناظم نوابشاہ اور یو سی پانچ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں اب بھی بلدیاتی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ایم کیو ایم کے کارکنان کو سیاسی و سماجی سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے