لاہور(نیوزڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ این اے 122 کا الیکشن جیت کر دوبارہ اسمبلی میں آئونگا‘ دھاندلی کا شور مچانے والوں کو یہ ثابت کرونگا کہ 2013 کے عام انتخابات میں حقیقی مینڈیٹ پر منتخب ہوا تھا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں الیکشن مہم میں مصروف ہوں این اے 122کا الیکشن جیت کر دوبارہ اسمبلی میں آئونگا اور یہ ثابت کرونگا کہ مسلم لیگ (ن) کا 2013ء کے عام انتخابات میں مینڈیٹ حقیقی تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کیا کررہا ہے اس حوالے سے کچھ نہیں پتہ۔ اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک ہونا چاہئے۔