لاہور (نیوز ڈیسک) اسپتال شیخ زید کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین اور پیرا میڈیکل سٹاف مظاہرہ ،خواجہ سلمان رفیق کی اسپتال آمد پر مظاہرین نے ان پر انڈے برسا دئے جس کے بعد خواجہ سلمان رفیق کو پولیس کے حصار میں باحفاظت اسپتال سے باہر لے جایا گیا. لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف تنخواہوں میں اضافے اور سروس سٹرکچر کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور بہت سے مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا۔ جس کے باعث بدلہ لینے کی آگ نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو نشانہ بنایا.