اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دبئی میں کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی میں کچھ رہنماﺅں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جسے اجلاس کا نام دیا گیا۔