اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنوں جیل حملہ کیس میں فوجی عدالت کی سزا پر حکم امتناعی جاری کردیا جسٹس نورالحق قریشی نے حکم امتناعی جاری کیا مجرم کے والد نے دستاویزات کے حصول اور سزا پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی تھی ۔ درخواست گزارنے موقف اپنا یا تھا کہ سزا سے قبل الزامات بتائے گئے اور نہ ہی صفائی کا موقع دیاگیا ، طاہر فروری 2014 ءمیں لاپتہ ہوا او راس کے بعد تین ستمبر 2015 کو فوجی عدالت سے سزائے موقت کا پتہ چلا جس کے بعد عدالت نے یکم اکتوبر تک فوجی عدالت کی سزاءپر عملدرآمد سے روک دیا۔