اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 90 فیصد کرپشن کا تعلق سیاستدانوں سے نہیں ہے۔
چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ حکومت کو ناکام حالت میں ملا تھا جس میں انتظامی خرابیوں کو دور کر کے منصوبے کو دوبارہ سے فعال کر دیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ نندی پور منصوبے میں کوئی کرپشن سامنے نہیں آئی۔
اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جو پارٹی سٹیٹس کو اور کرپشن کیخلاف بنائی گئی وہ آج خود اس سے بھری پڑی ہے، علیم خان جیسے لوگوں کو جیل میں ہونا چاہئے مگر پی ٹی آئی انھیں اسمبلیوں میں لانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھئے: صدر،وزیراعظم، گورنر ،وزیراعلیٰ، وزراءاوران کے مشیروں پرپابندی عائد،نوٹیفیکیشن جاری