لاہور (نیوزڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے لئے امیدواروں نے اعلیٰ مسلم لیگی رہنماﺅں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ 59 کی وارڈ 1سے باﺅ محمد رفیق گجر مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین کے ٹکٹ ہولڈر تھے تاہم پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے داماد کی سفارش پر باﺅ رفیق گجر سے ٹکٹ واپس لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی الیاس خان کو دیدیا گیا ہے ۔ جس کے بعد باﺅ رفیق گجر نے بھی مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے جس کے باعث وزیر اعظم نواز شریف کے کی وارڈ میں کشمکش کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے حلقوں نے علاقے میں امیدواروں کی سیاسی پوزیشن کو جانچنے کے لئے سروے بھی شروع کر دیا ہے ۔اس کے علاوہ دیگر حلقوں میں بھی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امید وار ٹکٹ کے حصول کے لئے سفارشیں کرانے میں مصروف ہیں ۔