اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مضاربہ سکینڈل کے مرکز ملزم مفتی احسان کی ضمانت منظور۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ ڈویڑن کے دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے ملزم کی 16اکتوبر تک ضمانت منظور کر لی۔ عدالت کا ملزم کو دس دس کروڑ کے دو حفاظتی مچلکے جمع کرانے کا حکم۔ عدالت کا متاثرین سے لوٹی گئی رقم کی پہلی قسط دس کروڑ ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم۔ رقم کی عدم ادائیگی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی جائے۔ ملزم بیس ماہ میں آٹھ ارب کی رقم شیڈول کے مطابق ادا کرے۔ ملزم مفتی احسان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم۔