جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ سندھ کو دو ٹوک جواب ، کرپشن کیخلاف ڈنڈا ، لوہے کے چنے ، نجی ٹی وی پروگرام میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیب ، ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ سندھ کو دو ٹوک بتا دیا کہ کرپشن پر خاموش نہیں رہیں گے ، پیپلزپارٹی کی بحالی آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے کے مترادف ، بلاول کو کرپشن کیخلاف ڈنڈا اٹھانا ہوگا۔ نندی پور کی بجلی لوہے کے چنے ثابت ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایپکس کمیٹی اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائی کے متعلق آگاہ کیا گیا کہ دونوں اداروں نے ایک مرتبہ پھر قائم علی شاہ کو دو ٹوک جواب دیا کہ وہ صوبائی حکومت کی کرپشن پر خاموش نہیں رہیں گے۔پروگرام میں تبایا گیا کہ سندھ حکومت کا اینٹی کرپشن کا محکمہ نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد سے قبل مکمل طور پر سویا ہوا تھا۔ پلان کے مطابق جبکہ وفاقی اداروں نے بڑی کارروائیاں شروع کیں ، بڑی گرفتاریاں ہوئیں تو اس کے بعد اس محکمہ کو حرکت میں لایا گیا۔سندھ اینٹی کرپشن ادارے نے صرف سوا مہینے کے اندار چالیس سے زائد کیس کھول دیئے ہیں جبکہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران اگر یہ کام ہو جاتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔پروگرام میں پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کی بحالی پر بھی بات کی گئی جس پر بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی کی بحالی ایسے ہی ہے جیسے آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے۔پیپلزپارٹی پنجاب میں ختم ہو چکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بہت کم مقبولیت ہے ، اب پارٹی کی بحالی کیلئے بلاول بھٹو کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے انہیں کرپشن کے خلاف ڈنڈا اٹھانا ہوگا۔پروگرام میں منظور کاکا کے پراپرٹی میں گھپلوں کا بھی انکشاف کیا گیا جو کہ اپنے افسر کے لیے روزانہ ایک بکرے کا شکار کرتا تھا۔ علی حسن زرداری کو بھی بے نقاب کیا گیا جس نے سیلاب متاثرین کے لیے ملنے والی ایمبولینس کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تبدیل کر دیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا معاملہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔پروگرام میں نندی پور پاور پراجیکٹ کے 84 ارب روپے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا جس میں تبایا گیا کہ پراجیکٹ پر حکومت کو تین ارب روپے ماہانہ کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور پراجیکٹ کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے نئی کمپنی تلاش کرنا پڑے گی اگر منصوبہ مکمل ہو بھی گیا تو اس سے بجلی بہت زیادہ مہنگی پڑے گی ، اندازے کے مطابق حکومت کو بجلی 15 روپے فی یونٹ جبکہ صارفین کو 30 روپے فی یونٹ پڑے گی یعنی نندی پور کی بجلی لوہے کے چنے ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سولر منصوبے کے غلط اداد وشمار بتانے کی بھی قلعی کھول دی ، سولر منصوبہ کی جانب سے 18 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ نیپرا میں موجود ہی نہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…