جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پنجابی طالبان‘ داعش اور القاعدہ ایک ہوگئے ہیں‘ رحمٰن ملک

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور سینٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پنجابی طالبان‘ داعش اور القاعدہ ایک ہوگئے ہیں۔ دہشت گرد گروپوں کا یہ نیا اتحاد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جنگ رپورٹر طاہر خلیل کے مطابق حکومت پنجابی طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔ اسلام آباد میں نجی قومی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وفاقی ادارے انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں اور سندھ میں پی پی پی کو ٹارگٹ کرکے دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے اتحاد کی علامت ہے پیپلز پارٹی کو ٹارگٹ کرنے سے وفاق کمزور ہوگا جس کا فائدہ علیحدگی پسند اور لسانی و گروہی گروپوں کو ہوگا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھائیں گے۔ وزیراعظم کوسیاسی جماعتوں کی شکایات کا ازالہ کرنا چاہئے۔ سیاسی جماعتوں نے دھرنے کے دنوں میں ان کی حکومت بچائی تھی اگر پیپلز پارٹی ساتھ نہ دیتی تو مسلم لیگ (ن) کی دو تہائی اکثریت دھری کی دھری رہ جاتی۔ پیپلز پارٹی نےجمہوریت کو بچایا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…