اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی خورشید شاہ نےاآڈیٹر جنرل کو نندی پور منصوبے کا آڈٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جنگ رپورٹر طاہر خلیل کے مطابق چیئرمین پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کوایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ نندی پور منصوبے کا تفصیلی آڈٹ کیاجائے اور آڈٹ کرتے وقت بد عنوانیوں سے متعلق شکایات کو خاص طور پر زیر نظر رکھا جائے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ نندی پور منصوبے کی آڈٹ رپورٹ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پیش کی جائے گی اوراس کو زیر بحث لایا جائے گا۔