اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

قبائلی علاقے خیبرپختونخوامیں شامل ہوں یا الگ صوبہ؟ تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن کے خلاف صوبائی حکومت کے عزم اور احتساب کے ٹھوس اقدامات کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس سے صوبے میں گڈ گورننس اور خدمات کی احسن طریقے سے فراہمی میں مدد ملے گی امریکی قونصل جنرل نے خیبرپختونخوا میں امریکی اداروں کے تعاون سے تعلیمی اور ترقیاتی شعبوں کے مختلف منصوبوں کی تکمیل میں خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے قونصل جنرل نے اس موقع پر افغان مہاجرین اور فاٹا کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیا ل کیا اور اُمید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مختلف سطحوں پر رابطوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے امریکی قونصل جنرل سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ افغانستان کے بیشتر علاقوں میں امن بحال ہو چکا ہے اس لئے پاکستان کے عوام افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حق میں ہیں تاہم اُنہوں نے کہاکہ مضبوط ، مستحکم اور پرامن افغانستان نہ صرف خود افغانستان کے مفاد میں ہے بلکہ یہ استحکام اُس کے ہمسایہ ممالک میں مکمل امن و امان کیلئے بھی ناگزیر ہے فاٹا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق کوئی بیرونی فیصلہ نہ تو قبائلی عوام قبول کریں گے اور نہ خیبرپختونخوا حکومت اس طرح کے کسی زبردستی فیصلے کی حمایت کرے گی خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تبدیلی ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں میں صوبائی حکومت نے نظام میں تبدیلی کی اصلاحات کے حوالے سے بھر پور کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں صوبے کے عوام نے بھی تسلیم کیا ہے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ایک بار پھر ووٹ دیکر ان اصلاحات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت صوبے میں عوامی خدمات کا ایسا خود کار نظام وضع کر رہی ہے جس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت ، کرپشن ، اقربا پروری یا دیگر منفی عوامل کے امکانات شامل نہ ہو ں سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…