پشاور(این این آئی) شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک میجرشہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اسپن وام کے علاقے کاکا زیارت میں کیا گیا، جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے.ذرائع کے مطابق دیگر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ اپنے ساتھ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں بھی لے گئے۔اس جھڑپ میں اسماعیل نامی میجر اس وقت شہید ہوئے جب شدت پسندوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی ڈنڈی کچ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔سرحد کی دوسری جانب افغانستان کا علاقہ خوست واقع ہے۔یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا، بعدازاں اکتوبر 2014 میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر-ون اور مارچ 2015 میں آپریشن خیبر-ٹو کا آغاز کیا گیا۔شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اب اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور اس ایجنسی کے اکثر حصے کو خالی کرالیاگیا ہے جبکہ اب افغان سرحد کے قریب بعض مقامات کو خالی کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان



















































