لاہور(نیوزڈیسک)ایازصادق کی کامیابی کیلئے ن لیگ نے وہ کام کردیا جو اس نے آج تک کسی کیلئے بھی نہیں کیا،مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے لاہورسے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو حلقہ این اے 122میں ایاز صادق کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کیلئے میدان میں اترنے کی ہدایت کر دی ،متحرک کارکنوں سے بھی رابطہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے این اے 122اور ذیلی حلقے پی پی 147میں انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور انہیں ہدایات دی گئی ہیںکہ تمام اراکین انتخابی مہم کوکامیاب بنانے کےلئے دن رات ایک کر دیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے متحرک کارکنوں کو بھی اس حلقے میں کردارسونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلئے ان سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں ۔