اسلام آباد (آن لائن) سابق وقای وزیر تعلیم زبیدہ جلال بچوں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے نام پر دورہ سے قبل ہی بھاری ٹی اے ڈی وصول کر کے اپنی جیب میں ڈال لیا ۔ متعلقہ وزارت نے بار بار خط لکھنے کے باوجود زبیدہ جلال نے ابھی تک یہ فنڈز واپس قومی خزانہ میں جمع نہیں کرائے ۔ تفصیلات کے مطابق زبیدہ جلال نے مشرف دور حکومت میں بچوں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکہ کا دورہ کیا اور نیویارک کے لگثرری روز ویلٹ ہوٹل میں قیام کیا جس پر قومی خزانہ سے لاکھوں روپے خرچ کئے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکہ جانے سے قبل وزیر تعلیم نے وزارت تعلیم کے اکاوئنٹ سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے نکلوائے تھے جو بعد میں ٹی اے ڈی ڈی اے کے نام پر ہضم کر لئے ۔ متعلقہ حکام نے یہ فنڈز واپسی کا مطالبہ کیا ہے تاہم زبیدہ جلال نے واپس کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ایک رات روز ویلٹ ہوٹل کا کرایہ اس وقت 18 ہزار ایک سو ستر روپے تھا ۔ سیکرٹری پروین آغا نے بھی فنڈز کی واپسی کے لئے زبیدہ جلال سے رابطہ کیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق زبیدہ جلال نے خواتین سے متعلق قومی پلان کے نام پر 8 ملین روپے کے فنڈز سے 37 لاکھ روپے غیر قانونی طور پر خرچ کئے ۔ یہ فنڈز عام چیک پر نکال پر وومن بنک اسلام آباد میں جمع کرائے گئے ۔ حکومت کی وفاقی وزیر برائے خواتین ترقی نے ذاتی استعمال کے لئے 24 لاکھ میں لاگت سے قیمتی گاڑی درآمد کی تھی ۔ نسان پک اپ فور بائی فور کراچی کراچی شوروم سے متعلقہ وزیر کے استقبال کے لئے خریدی گئی جس کو آڈٹ حکام نے غیر قانونی قرار دیا ہے ۔