اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف دور حکومت کی وزیر مملکت برائے خواتین ترقی تہمینہ دولتانہ کی طرف سے 0.80 ملین کے صوابدیدی فنڈز کے اخراجات کو آڈٹ حکام نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔تہمینہ دولتانہ نے اپنی وزارت کے دور میں وہاڑی میں بچوں کے پارک پھر ڈی سی وہاڑی کو ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈز ریلیز کئے تھے جبکہ بوریوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو 25 ہزار روپے دیئے جبکہ ٹی وی کیمرہ مین کے بیٹے کے علاج کے لئے 3 لاکھ روپے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وہاڑی کو پنکھے خریدنے کے لئے 43325 روپے ادا کئے جبکہ وہاڑی کے سوشل ویلفیئر کو دو لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کے علاوہ سندھی بچوں کو بیس ہزار روپے ادا کئے ۔ تہمینہ دولتانہ نے صوابدیدی فنڈز زیادہ تر اپنے آبائی ضلع پر خرچ کئے جس کو آڈٹ حکام نے غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ تہمینہ دولتانہ کو اس دفعہ وہاڑی کی عوام نے شکست دی ہے تاہم نواز شریف نے انہیں مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب کرایا ہے ۔