پشاور (آن لائن) پشاور میں تھانہ یکہ توت کی حدود میں گھریلو ناچاکی پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر ،سالے سمیت ایک خاتون کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ۔ واقع کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں تھانہ یکہ توت کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا سسر گل خان ، سالا معروف اور ساس شدید زخمی ہو گئے جبکہ واقع کے بعد تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی تینوں زخمی دم توڑ گئے جبکہ مقتول گل خان کی بیٹی امینہ ملزم کی بھی فائرنگ کی زد میں آئی اور شدید زخمی ہو گئی جس کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آی ا اور ملزم نے فائرنگ میں جدید اسلحہ کا استعمال کیا ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات اور معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور گرفتاری کے حوالے سے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔