نہیں ہوتا۔ 2013 کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں ان کو تسلیم کرتا ہوں۔ عمران خان کا دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات کا مطالبہ ٹھیک تھا۔ کمیشن بھی بنا اور تحقیقات بھی ہوئی لیکن رزلٹ پھر کمیشن نے ان کو کھلا چھوڑ دیا۔ پھر اس کے بعد عمران خان کا تین حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے مطالبے کے بعد جو عوام کے سامنے رزلٹ آیا تو اس سے پوری قوم کے سامنے حقیقت آ گئی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہو گا کہ کس طرح سے برائی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے عوام کی بھلائی کے لئے کام کیے جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ این آر او کا فیصلہ بڑی مشاورت کے بعد کیا تھا لیکن تسلیم کرتا ہوں کہ وہ فیصلہ بالکل غلط تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں